Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
25 ربیع الثانی 1448 ہجری جمعرات، 8 اکتوبر 2026·24 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین
پولیس

کرک میں پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور گن مین شہید، راہگیر زخمی

08-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 34 وزٹ
Read in English
کرک: کرک میں پولیس گشت کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔
ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی حدود کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کے گن مین فرہاد شدید زخمی ہوئے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
مزید تفصیلات تحقیقات اور پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی مزید معلومات کے بعد سامنے آئیں گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔