پولیس
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک
16-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
37 وزٹ
Read in English
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کی گئی۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے تھا؟
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد ٹی ٹی پی کمانڈر مظفر عرف خالد کے گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں مزید کارروائیوں اور تلاش کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں