مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
4 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعہ، 16 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، پس اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہےاس مبارک جمعہ کے دن کثرت سے درود شریف پڑھیں اور اپنی دعاؤں میں اپنے والدین، اہلِ خانہ اور تمام مسلمانوں کو یاد رکھیں۔۔“
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر • پشاور: خستہ حال عمارت کا معائنہ کیے بغیر اسکول رجسٹرڈ، ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری • ایبٹ آباد: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی ویزا ایجنٹ اشتہاری ملزم گرفتار • میٹاورس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہوٹل مینجمنٹ کورس کا آغاز • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان جوابی کارروائی میں زخمی، گرفتار • خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ سیاہ دن ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر، نئی تاریخ 26 اکتوبر مقرر • پشاور: خستہ حال عمارت کا معائنہ کیے بغیر اسکول رجسٹرڈ، ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری • ایبٹ آباد: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی ویزا ایجنٹ اشتہاری ملزم گرفتار • میٹاورس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہوٹل مینجمنٹ کورس کا آغاز • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان جوابی کارروائی میں زخمی، گرفتار • خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ سیاہ دن ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس •
ضلع کی خبریں

ایبٹ آباد: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی ویزا ایجنٹ اشتہاری ملزم گرفتار

16-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 13 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد، 16 اکتوبر 2026: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے غیر قانونی ویزا ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم شکیل احمد ولد شوکت علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق ندیم پارک کالونی، تحصیل و ضلع قصور سے بتایا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایات پر کارروائی
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کی ہدایات پر غیر قانونی ویزا ایجنٹوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران یہ کارروائی سب انسپکٹر بلال تنولی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے ورک ویزوں کے نام پر رقم لینے کا الزام
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 05/2023، مورخہ 11 جنوری 2023، میں مطلوب تھا۔ مقدمہ ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18-B اور 22-B کے تحت درج کیا گیا تھا، جبکہ عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے ورک ویزے فراہم کرنے کے بہانے شکایت کنندگان سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 23 ہزار 500 روپے وصول کیے۔
دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مقدمے سے متعلق حقائق اور دیگر تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026