Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
17 ربیع الثانی 1448 ہجری بدھ، 30 ستمبر 2026·16 اسو
آج کی حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
تازہ ترین
بارش

مانسہرہ: نالے میں بہہ جانے والی بچی کی نعش بھیرکنڈ ڈولی سے برآمد

25-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 24 وزٹ
مانسہرہ – گزشتہ روز اکبر خان روڈ سے نالے میں بہہ جانے والی بچی کی نعش بھیرکنڈ ڈولی سے مل گئی ہے۔
واقعے کی تفصیلات
گزشتہ روز ماں اور بیٹی اکبر خان روڈ پر شدید بارش کے دوران برساتی پانی میں بہہ گئی تھیں۔ بعد ازاں ماں کی نعش لاری اڈہ کے قریب سے مل گئی تھی، جبکہ بچی کی تلاش جاری تھی۔
نعش کی برآمدگی
ریسکیو 1122 کے مطابق بچی کی نعش بھیرکنڈ سے ملی ہے۔ ریسکیو کی ٹیم نے بچی کی لاش کو ریکور کر کے ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔
دعا
اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔