Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
17 ربیع الثانی 1448 ہجری بدھ، 30 ستمبر 2026·16 اسو
آج کی حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
تازہ ترین
ضلعی انتظامیہ

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 37 وزٹ
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ سے روکے گئے کنٹینرز اور گاڑیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی گاڑیاں روکی گئی ہیں، جنہیں فوری طور پر ریلیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو لوڈڈ گاڑیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ تمام روکی گئی گاڑیاں مقررہ مدت میں ریلیز نہ ہوئیں تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔