Pi ٹی آئی رہنماؤں پر بیرون ملک جانے پر غیر اعلانیہ پابندی

پی ٹی آئی رہنماؤں پر بیرون ملک جانے پر غیر اعلانیہ پابندی

۔پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے کو ائیر پورٹ سے واپس کر دیا گیا

ایبٹ آباد سے رکن قومی اسمبلی عظمی ریاض جدون کو فریضہ حج کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے حجاز مقدس کی روانگی سے قبل ایئر پورٹ حکام نے STOP LIST کی فہرست میں نام ہونے پر FIA نے امیگریشن روک دیا ہے ۔سابق ایم این اے عظمی ریاض جدون ایبٹ آباد سے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں ۔ایم این اے عظمی ریاض جدون نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے نفرت پیدا ہوگی ۔ایم این اے عظمی ریاض جدون کا کہنا تھا ان کا کسی بھی قسم کا کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں ہے۔فریضہ حج کی ادائیگی سے روکنا حکومت کا ایسا فعل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔عظمی ریاض جدون کا کہنا تھا حج اسلام کااہم فریضہ ہے۔غیر مسلم ممالک میں بھی مسلمانوں کو مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں پیدا کی جاتی ۔پی ڈی ایم کی حکومت صرف تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ہونے پر انتقامی کاروائی کر رہی ہے۔ادھر ایبٹ آباد کے شہریوں نے بھی عظمی ریاض جدون کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر روکنے کے فیصلہ پر مذمت کی ہے اور حکومت سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں