Aایبٹ آباد میں گیلنوں کے حساب سے شراب بکنے لگی پولیس نے تین گیلن پکڑ لیے

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ،

ایبٹ آباد کینٹ پولیس کی کاروائی ، 04 شراب فروش گاڑی سمیت گرفتار ، ملزمان کے قبضے سے تین گیلن 75 لیٹر شراب برآمد ،

کینٹ پولیس نے دوران گشت نگکی روڈ پر گاڑی جیپ میں سوار شعیب ولد جاوید سکنہ ڈھیری کیہال ، جہانگیر ولد زرین سکنہ نملی میرا ، سعید ولد اشرف اور صابر ولد عالمزیب کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 03 گیلن شراب برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں