29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اس طرح سرکاری ملازمین کو 28 جون سے چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔

اگر عیدالاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بروز بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023ء تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی اور ذی الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34گھنٹے 13منٹ ہوگی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں