۔۔ایک اور بڑی وکٹ گر گئی ۔۔غلام سرور خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام سرور خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان نے قربانیاں دیں۔ شہدا کی اُن2 یادگاروں پہ حملہ کرنے والے اور جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، کور کمانڈر ہاؤس پہ حملہ نہیں کیا بلکہ پاکستان کے دل پہ حملہ کیا اور پاکستانیت پہ حملہ کیا۔ اِن تمام ناپاک عزائم اور ناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں