ہم ے نئی پارٹی کیوں بنائی ؟جہانگیر ترین

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے سابق قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کےنام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم آ ج ایک نئی سیاسی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کی بنیار رکھنے آ ئے ہیں ، آپ سب کو معلوم ہے ہمارا ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، ہمیں نئی پارٹی بنانے کی کیوں ضرورت پیش آئی وہ بتانا چاہتا ہوں، جب میں سیاست میں آیا تو صرف ایک ہی خواہش تھی کہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکوں، میں روایتی سیاستدان نہیں ہوں ، میں سیاست میں تاخیر سے آیا مقصد صرف ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا تھا اسی جذبے سے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، ہم نے بھرپور کوشش سے پی ٹی آئی کو ایک سیاسی قوت بنایا۔
آنے والے دنوں میں کئی حقائق آپ کے سامنے آ ئیں گے جس سے اندازہ ہو گا کہ ہم نے پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے کیا کردار ادا کیا، ہم نے محنت کی کہ پارٹی جب جیتے تو ملک میں اصلاحات لانے کے قابل ہو سکے ، لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا، لوگ بدزن ہوتے گئے، پارٹی کا منشور کچھ اور تھا۔
ہم نے نئی پارٹی اسی لیے بنائی ہے تاک خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہو سکے ، آئندہ کچھ روز میں اپنا اصلاحی ایجنڈہ منظر عام پر لائیں گے ، جبکہ مزید لوگ بھی اس میں شامل ہو ں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں