ہزارہ یونی ورسٹی مانسہرہ دنیا بھر کی 963 یونیورسٹیوں کی درجه بندی میں 201ویں پوزیشن پر آ گئی

مانسہرہ ..) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا ایک اورقابل فخر اعزاز۔ برطانوی آرگنائزیشن Times Higher Education کی طرف سے جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی سمیت دنیا بھر کی 963یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں نے Young Universitiesرینکنگ کے لئے مطلوبہ ریکارڈ اور تعلیمی ڈیٹا مذکورہ آرگنائزیشن کو فراہم کیا جس نے3جولائی2023کو رینکنگ لسٹ جاری کی۔ رینکنگ لسٹ کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی نے Young Universitiesکیٹیگری میں شریک تمام 936یونیورسٹیوں میں 201پوزیشن حا صل کر لی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحسن نواز نے Young Universities Ranking 2023میں نمایاں پوزیشن کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کے لئے اعزاز قرار دیا ۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے DQEاور اس کے ڈپٹی ڈائریکٹر/ فوکل پرنس (رینکنگ) ڈاکٹر اورنگزیب خان کی انتھک محنت اورکوششوں کی تعریف کی کہا کہ Times Higher Education, UKکویونیورسٹی کے تمامترتعلیمی تحقیقی تخلیقی تعمیراتی اور انتظامی اشاریئے درستگی کے ساتھ بروقت فراہم کئے گئے جس کی بدولت یونیورسٹی نمایاں درجہ بندی کے حصول میں کامیاب ہوئی جو کہ نہایت خوش آئند ہے۔
پبلک ریلیشنز آفیسر
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں