ہزارہ یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی پر سمینار

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد ،
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی ، ڈی ایس پی ٹریفک ، انچارج ٹریفک اور ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ کی شرکت

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے ان تمام طلباء جنکے ڈرائیونگ لائسنس بنے ہوۓ تھے اور انکے موٹرسائیکلز رجسٹرڈ تھے ان طلباء میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئیے۔

سیمینار میں موجود تمام طلباء کو روڈ سیفٹی کے حوالے اہم معلومات فراہم کی۔جن پر عمل پیرا ہوکر کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔خود بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنے دوستوں کو بھی ٹریفک کے اصولوں پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کریں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں