ہزارہ کے کاروباری افراد کا تحفظ ترجیحات میں شامل ھے ڈی آئی جی ہزارہ

کاروباری حضرات،تاجر برادری ملکی و غیر ملکی ورکرز کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے، محمد اعجاز خان

صنعتو ں کے پھلنے پھولنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوتی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن

ایبٹ آباد()ہریپور حطارچیمبر آف کامرس اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکارروں کے وفد کی سید صفدر حسین شاہ کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان سے تعارفی ملاقات، انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں نے ڈی آئی جی ہزارہ کو ہزارہ تعیناتی پرخوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی ہزار ہ محمد اعجاز خان نے صنعتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کا شمار پاکستان کی بڑی انڈسٹریل اسٹیٹس میں ہوتا ہے۔حطار انڈسٹری کے کاروباری حضرات،تاجر برادری اور ملکی و غیر ملکی ورکرز کے تحفظ کا ہرممکنہ خیال رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ صنعتوں کے تحفظ اور پھلنے پھولنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں جس سے علاقہ میں امن امان کی فضاء قائم ہوتی ہے اور جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہو تی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں