ہزارہ کی ایک اور بیٹی کا اعزاز

ذرا نم ہو تو یہ مٹی ۔۔بڑی زر خیز ھے ساقی
ہزارہ کی ایک اور بیٹی کا اعزاز
ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ کے گاوں مولیا کی قوت گویائی سے محروم
کلاس 7th کی سپیشل بچی فضاء حفیظ عباسی سپیشل ورلڈ اولمپکس مقابلوں کے لیے جرمنی برلن روانہ
سرکل بکوٹ ضلع ایبٹ آباد کی اس ہونہار قابل فخر بیٹی نے جہاں صوبائی مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہاں ہی یہ اعزاز حاصل کیا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ سے صرف ایک ہی بچی فضاء حفیظ عباسی ان مقابلوں کے لیے حقدار ٹھہری ۔ ایبٹ آباد میں قائم سکول رائز سکول فار انکلوزو ایجوکیشن جھنگی کی طالبہ فضاء بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کے ساتھ ایک بہترین ایتھلیٹ ہے،اسپیشل اولمپکس پاکستان کی منقعد صوبائی گیمز میں تین گولڈ میڈل حاصل کیے ۔خیبر پختونخوا کی واحد طالبہ ہے جو ورلڈ گیمز برلن جرمنی 2023میں شرکت کرنے جا رہی ہے ۔۔سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بکوٹ کے مردم خیز خطہ سے ایسی خداداد صلاحیتوں کی مالک یہ ہنس مکھ نھنی پری جسکے والد کاورباری شخصیت اور والدہ سرکاری سکول ٹیچر ہیں جنکی بیٹی نے نہ صرف والدین خاندان علاقہ بلکہ پاکستان کا نام روشن کرنے اور قومی پرچم کو سربلند کرنے کے لیے اپنی معذوری کو آڑے نہ آنے دیا اور دوسرے طلباء وطالبات کے مشعل راہ بن گئ عوام علاقہ دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اسکو کامیابی سے ھمکنار کرے اور دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں