ہزارہ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف پالیسی کے مطابق کاروائی کریں گے ڈی آئی جی ہزارہ

غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کیخلاف جاری کردہ پالیسیز کے مطابق کارروائی عملدرآمدمیں لائی جائیں، محمد اعجاز خان

پال سسٹم کو تھانہ سطح تک وسیع کریں تاکہ لوگوں کو پولیس سے وابسطہ کاموں کے سلسلہ میں مدد مل سکے، ڈی آئی جی ہزارہ

عوام پولیس کا ساتھ دیں جرم اور جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف کھل کر گواہی دے ہمارا دین اور شریعت بھی اسی کا حکم دیتی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ محمد اعجاز خان کا ضلع مانسہرہ کا دورہ، پولیس افسران سے میٹنگ، عمائدین علاقہ و میڈیا نمائندگان سے ملاقات، پولیس لائنیز و پولیس ٹریننگ سکول کا تفصیلی دورہ کیا، یادگار شہداء پولیس مانسہرہ پر حاضری دی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی، پولیس لائنز مانسہرہ میں یاداشتی پودا بھی لگایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا ڈی پی او آفس کانفرنس ہال میں منعقدہ پولیس افسران کے اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی، ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے مانسہرہ پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ مانسہرہ پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع مانسہرہ رقبہ کے لحاظ سے بڑا اور سیاحتی ضلع ہے جس کی وجہ سے یہاں پولیس کو بڑے چیلجز کا سامنا رہتا ہے۔جرم اور جرائم کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی۔ایس ڈی پی اوز روز مرہ کی بنیاد پرترقیاتی پراجیکٹس، اہم تنصیبات اور سی پیک روٹس کی سیکیورٹی کو چیک کریں۔ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔ پال سسٹم کو تھانہ سطح تک وسیع کریں تاکہ لوگوں کو پولیس سے وابسطہ کاموں کے سلسلہ میں مدد مل سکے۔ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کیخلاف حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پالیسیز کے مطابق کارروائی عملدرآمد لائے جائے۔ایف آئی آر کا اندراج عوام کا حق ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد از ڈی آئی جی ہزارہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات بھی تقسیم کیئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اپنے دورہ مانسہرہ کے موقع پر عمائدین علاقہ و میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقات کی انکی جانب سے مسائل اور تجاویز کو سنا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی شہری ہے اور ہم سب نے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئیمعاشرے میں بہتری لانا ہوگی اور کمیونٹی پولیسنگ سے معاشرے میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ عوام پولیس کا ساتھ دیں جرم اور جرائم پیشہ لوگوں کیخلاف کھل کر گواہی دے ہمارا دین اور شریعت بھی اسی کا حکم دیتی ہے عوام حق سچ کی گواہی دینے سے ہی پولیس کو جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد حاصل ہوگی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جاری کردہ پالیسی کے مطابق پولیس کام کرے گی اور کسی کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کیساتھ کوئی رعایت کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر پولیس لائنیز مانسہرہ اور پولیس ٹریننگ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیاا ور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو فرائض منصبی بہتر انداز سے سرانجام دینے کی ہدایات جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں