ہزارہ موٹروے پرٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو

ہری پور ۔ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
کار سوار فیملی مانسہرہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں