ہری پور ہلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ کر سنکڑوں لیٹر دودھ گرا دیا ۔۔

ھری پور ……خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسرز نے ہریپور نے علی الصبح بائی پاس اڈہ دربند اور ہری پور سٹی میں دودھ فروشوں کے خلاف بڑی
کاروائی انسپکشن کے دوران دکانداروں اور دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں سے دودھ کے نمونے لے کر جدید لیبارٹری میں چیک کیے اور سینکڑوں لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے کاروائی عوامی شکایات پر کی گئی اور دودھ چیک کرنے پر زیادہ مقدار میں ملاوٹ پائے جانے پر موقع پر بھاری جرمانے کیے گئے اور سختی سے انتباہ کیا گیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسرز نے عوام سے اپیل کی کہ ملاوٹ مافیا اور جعلساز عناصر کے خلاف فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی کر کے عوام کو محفوظ و معیاری خوراک مہیا کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں