ہری پور -گھر یلو جھگڑے پر خاوند کے تشدد سے بیوی جان بحق بچے زخمی ملزم گرفتار

پولیس کی بروقت کاروائی ۔
*گھریلو تنازعہ پر ہتھوڑوں اور ڈنڈوں کے وار سے بیوی جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی اور بچوں پر بے جا تشدد کرکے زخمی کرنے والا ملزم قلیل وقت کے اندر میں گرفتار ۔*
تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی پنیاں کی حدود بکہ جبی میں خاوند نے اپنی بیوی جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی اور بچوں کو ہتھوڑوں اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی کیا ۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد عارف اور انچارج چوکی پنیاں اسد خان پر مشتعمل ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی بروقت کاروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں وقوعہ میں ملوث ملزم صفی اللہ ولد انور سکنہ پاگوڑی بٹگرام حال بکہ جبی کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف قتل ،اقدام قتل اور چائیلڈ پروٹکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں