ہری پور کیانی ہاؤس خان پور ۔۔تین محرم کا ماتمی جلوس بر آمد

خانپور …تین محرم الحرام دربار سید بدرالدین سلطان بادشاہ سلطانپور میں پیر سید مسرور حسین شاہ و برادران گدی نشین دربار عالیہ کی قیادت میں مجلس عزا منعقد کی گئی۔مجلس عزا کے بعد جلوس عزا داری امام حسین
راجہ گوہر عالم کیانی اور راجہ غلام شبیر کے گھر کیانی ہاؤس سلطانپور سے برآمد کیا گیا جلوس میں علاقہ بھر سے ماتمی دستوں اور مومنین نے شرکت کر کے مظلوم امام کی یاد میں نوحہ خوانی و ماتم کیا۔جلوس امام مظلوم کے مصائب پڑھتا ہوا دربار عالیہ بدرالدین سلطان پر اختتام پذیر ہوا۔
تھانہ خانپور نے جلوس سیکیورٹی کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دئیے۔
بانیان مجلس و جلوس نے شرکا اور سیکیورٹی اداروں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں