ہری پور ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کے لیے سو سال پرانا تاریخی اہمیت کا گردوارا مسمار کرنے کی تیاری

ہری پور میں سنٹرل جیل روڈ پر قائم پاکستان کا تاریخی گردوارہ جو کہ سو سال سے بھی زیادہ پرانا ہے
جیل انتظامیہ کی جانب سے اس پر ڈسپلے سنٹر بنانے کا بینر آویزاں کر دیا گیا ہے۔
اچھی بات ہے مگر ڈسپلے سنٹر کے لیے ایک تاریخی اہمیت کا حامل گردوارہ ہی کیوں انکے پاس سینکروں کنال جگہ موجود ہے مگر پھر ادھر ہی کیوں؟
حکومت اور متعلقہ محکمہ جات کو چاہیے کہ اسکی مرمت کر کے اسکو سیاحت کے لیے کھولا جائے یہ سکھوں کی قدیم عبادت گاہ ہے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں یا تاریخی مقامات کی رینوویشن کی بجائے ان کو مسمار کرنا کہاں کی دانائی ہے۔
(نوٹ)
اس کے سامنے یا سائیڈ پر بیشک ڈسپلے سنٹر بنائیں مگر گردوارہ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے اور اسکا راستہ بھی چھوڑنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں