ہری پور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے پروفیسر جان بحق

ہری پور:تھانہ سٹی کی حدود میں منکرا بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے ریس اور ون ویلنگ کے دوران راہگیر چلتے مسافر کو کچل ڈالا۔ آئے روز بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں۔منچلے ون ویلنگ کرتے ہیں۔ جمعہ۔کے روز پورے ہری پور سے نوجوانوں۔کی ایک بڑی تعداد بائی پاس پر پہنچ آتی ہے اور ایک۔دوسرے کےساتھ ریس لگانے کے علاوہ ون ویلنگ کرتے ہیان جس سے آئے روز متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں۔ کئی حادثات میں نوجوان جان کی بازی ہار چکےہیں۔اور متعدد اپنےنقیمتی اعضاء کھو چکے ہیں۔گزشتہ۔روز منچلوں کی ایک۔بڑی تعداد بائی پاس پر امڈ آئی اور ٹریفک۔پولیس کی موجودگی میں۔ون ویلنگ کرتے دکھائی دئے۔ جبکہ بائی پاس پر واک کرتے مانکرا کے رہائشی پروفیسر ذاہد حسین شاہ کو ون ویلنگ کر کے انے والے موٹر سائیکل سوار نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے ان۔کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور سر میں۔شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی پروفیسر ہسپتال میں دم توڑ گئے
جبکہ ٹریفک پولیس کی موجودگی میں موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اہلیان علاقہ سمیت تحصیل ممبر فرحانہ عامر نے فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا ح زخمی ہونے والے پروفیسر کو ٹراما۔سنٹر منتقل کیا گیا
ٹراما سنٹر منتقلی کے بعد زخمی کو ابیٹ آباد ریفر کر دیا گیاجہاں وه زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں