ہری پور میں اندھیری راتوں میں لوٹنے والا گروہ گرفتار

*ہری پور ،تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔*

* اسلحہ کی نوک پر شہریوں سےموٹرسائیکلز،موبائل فون اور رقم لوٹنے والا بین الاضلاعی 05رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ۔*

*سرقہ شدہ 02موٹرسائیکل ،موبائل فون ، رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد۔*

تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود لنک روڈ جھنگ گھوڑا رات کے اوقات میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک موٹرسائیکلز ،موبائیل فون اور رقم چھیننے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 395 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے اور مسروقہ سامان کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ گان کو تھانہ میں لا کر انٹاروگیٹ کیا ۔دوران انٹاروگیشن ادریس ولد عبدالستار سکنہ مہمند ایجنسی حال میلم نے اپنے ساتھیوں جھانگیر ولد رحمن ،ابوبکر ولد نور زلی،محمد ولد حبیب اور حمزہ ولد شیر رحمان ساکنان رحمان بابا پشاور کے ساتھ مل کر واردات کا انکشاف کیا۔ملزمان کو مقدمہ میں حسب ضابطہ گرفتار کر کے قبضہ سے سرقہ شدہ 02 موٹرسائیکل،موبائل فون اور رقم مبلغ 5 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں