ہری پور میں آثار قدیمہ کا بھر پور دفاع کیا جائے گا ڈاکٹر فائزہ رشید

ہری پور:سابق ایم پی اے اور قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا کی نائب صدر ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ ٹیچرز ٹریننگ کالج(RPDC) ہری پور کی 110 سالہ تاریخی عمارت پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے- روڈ بلاک اور احتجاج سمیت آخری حد تک جائیں گے سول سوسائٹی ساتھ دے ہری پور کے اس قیمتی اثاثے کا تحفظ یقینی بنا کر دم لیں گے۔ہری پور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ لیز کی اس مذموم سازش کو کچلیں گے گورنر نوٹس لیں اور ادھر کوئی ایسا کام نہ کریں کچھ ایسا کرنا۔ہے تو اپنے علاقے میں کریں کیونکہ ہم ہری پور ہزارہ کی قدیم ترین اور تاریخی مادر علمی نہ کسی کو لیز پر لینے دیں گے اور نہ لیز کے نام پر قبضہ کرنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں