ہری پور موبائل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

ہری پور تھانہ سٹی کی کامیاب کاروائی بین الصوبائی موبائل چوروں کا سرغنہ گرفتار سنسنی خیز انکشافات متوقع

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گئی آخر ایک نہ ایک دن اس نے چھری کے نیچے آنا ہی ہے عاصم سکنہ محلہ سوہا جس نے رائے عامہ روڈ موبائل شاپ سے چوری کی تھانہ سٹی پولیس نے اسکو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے موبائل فون برآمد کر لئے یاد رہے اس شاتر انسان کو اگر پولیس تلاشی کے لہے جب بھی روکتی تو یہ انکو بلیک میل کرتا اور سنگین الزامات و نتائج کی دھمکیاں دیتا اور افسران بالا کے سامنے پیش ہو کر شکایتیں لگاتا۔ یہ چور مین بازار میں ہروقت مختلف روپ دھارے ہوا نظر آتا۔کبھی چوہے مار گولیاں، کبھی ناڑے ،کبھی دنداسہ و غیرہ بیچتا نظر آتا تھا۔ دن بھر بازاروں میں گھوم۔کر حالات کا جائزہ لیتا اور آنے جانے والوں کے موبائل اور پرس چوری کرتا تھا۔ چند روز قبل رائے عامہ روڈ پر موبائل شاپ سے موبائل چورہ کا۔واقع رونما ہوا۔ تھانہ سٹی نے متاثرہ دوکاندار کی اطلاع پر مختلف جدید سائنسی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ملزم عاصم سکنہ محلہ سوہا۔کو گرفتار کر۔کے اس سے چوری شدہ موبائل بھی برامد کر لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں