ہری پور۔پولیس مقابلہ

دوران کاروائی فائرنگ کے تبادلہ میں ہری پور کا امن و امان تباہ کرنے والے خطرناک 02 ڈکیت ہلاک اور 01 پولیس جوان زخمی ۔
ہلاک ملزمان کچھ روز قبل تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی رضوان شہید کی حدود چمبہ پنڈ میں پولیس جوان کو شہید و زخمی کرنے میں ملوث تھے ۔
ہلاک ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ہزارہ میں زیر دفعہ 302.324.353/34.7ATA مقدمہ درج رجسٹر تھا۔
ملزمان پولیس جوان کو شہید و زخمی کرنے اور چوری ڈکیتی و راہزنی کے 04 مقدمات میں مطلوب تھے ۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور محمد آصف گوہر نے ہمراہ ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن 1 طارق محمود خان ،اے ایس پی یوٹی طلحہ و دیگر افسران کے پریس کانفرنس کی ۔ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن /قائم مقام ڈی پی او ہری پور ،ایس پی سی ٹی ڈی کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے تھے۔ وقوعہ کے فورا بعد ایکٹنگ ڈی پی او ہری پور آصف گوہر نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ڈی ایس پی سرکل خانپور عزیر خان کی سربراہی میں 07 رکنی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے ایس پی انوسٹی گیشن /قائم مقام ڈی پی او ہری پور کی خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے تھی کہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف کو خفیہ زرائع سے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی ویران پہاڑی بھورا شینی میرا نزد موٹروے موجودگی کی اطلاع ملی۔اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ہمراہ نفری پولیس کےبلٹ پروف جیکٹ ہلمٹ پہنے زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل خانپور کے پہاڑی بھورا شینی میرا پہنچے۔ پولیس نفری کو دیکھتے ہی 03 ملزمان نے پولیس پارٹی پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کردی۔ملزمان کی فائرنگ سے 01 پولیس جوان بائیں بازو پر لگ کر زخمی ہوا۔پولیس پارٹی نے نہایت حکمت عملی سے حق حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی جس سے دو ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 1 ملزم اندھیرے اور پہاڑی ٹیلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔ہلاک ملزمان کی شناخت بشارت ولد محفوظ سکنہ دیدن اور نصیر عرف بابو ولد عالم زیب سکنہ جھنگ گھوڑا کے نام سے ہوئی ۔ہلاک ملزمان سے 01 رپیٹرر گن 12 بور اور 01 پستول اور مختلف بور کے 26 کارتوس برآمد ہوئے ۔ ہلاک ملزمان کچھ روز قبل تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی رضوان شہید کی حدود چمبہ پنڈ میں پولیس جوان کو شہید و زخمی کرنے میں ملوث تھے ۔ہلاک ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324.353.34/7ATA.15AA تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں درج رجسٹر ہوا۔مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری کامیاب کاروائی کے دوران سرائے صالح پولیس نے قتل و ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک مفرور ملزم عثمان عرف بلا پولیس مقابلے میں ہلاک ۔
عثمان عرف بلا ولد موسی قوم افغانی نے مورخہ 7-5-2023 کو عبدالحمید ولد میاں داد کو قتل کرکے بعد از وقوعہ موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈی ائی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن /قائم مقام ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد اور ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح امتیاز خان کو وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح امتیاز خان نےہمراہ انچارج چوکی شاہ مقصود طارق سلیم و دیگر نفری پولیس کے وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنیاں شروع کردی ۔ دوران چھاپہ زنی قاتل عثمان عرف بلا نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے اپنی جان بچاتے ہوئے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کی ۔جوپولیس ٹیم کی جواب کی کاروائی کے دوران مفرور ملزم عثمان عرف بلا ہلاک ہوگیا۔مفرور ملزم عثمان عرف بلا ،عبدالحمید قتل کیس سمیت ضلع ایبٹ آباد پولیس کو بھی ڈکیتی و رہزانی کے 05 مقدمات میں مطلوب تھا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس ٹیموں کیلئے فرض شناسی وبہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد و نقد انعام کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں