ہائے ربا عمرہ کے نام پر بھیک مانگنے والو کو آدھی رقم ایجنٹوں کو دینی تھی

بھیک مانگنے سعودی عرب جانیوالی فیملی کے 16 افراد گرفتار

لاہور: عمرہ ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والی فیملی کے 16 افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا بتانا ہے کہ ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والی ایک فیملی سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پوری فیملی بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہی تھی۔
دوران تفتیش فیملی نے بتایا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ہماری رہائش کے انتظامات کیے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ہم نے ایجنٹوں کو دینا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں