ھڑیالہ روڈ ۔۔فنڈ کی حقیقت کیا ھے ۔۔کتنا فنڈ جاری ہوا کتنا روکا گیا

ہڑیالہ روڈ فنڈ اور اصل حقائق ۔۔۔ !!!

ہڑیالہ ویلفیئر سوسائٹی، ہڑیالہ گاؤں روڈ فنڈ کے اصل حقائق سامنے لے آئی، گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں ڈی سی صاحب کی ہدایت پر محکمہ سی این ڈبلیو کی طرف سے مہیاء کردہ ہڑیالہ روڈ فنڈ کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق صوبائی حلقہ PK-31 کے لئے 9 ارب 90 کروڑ روپے کا فنڈ مختلف اسکیموں کے لئے مختص کیا گیا، جس میں سے ہڑیالہ کے مین روڈ اور لنک روڈز کے لئے 1 کروڑ 82 لاکھ 30 ہزار روپے مختص کئے گئے۔

باقی اسکیموں کی طرح ہڑیالہ روڈ کی تعمیر بھی حکومت کی طرف سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار رہی، ریکارڈ کے مطابق ہڑیالہ گاؤں کے دو لنک روڈز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اور اب تک 68 لاکھ 62 ہزار روپے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

ہڑیالہ گاؤں کا بقیہ 1 کروڑ 13 لاکھ 68 ہزار روپے کا فنڈ بدقسمتی سے حکومت وقت کی طرف سے تاحال جاری نہیں کیا گیا اور اسی وجہ سے مین ہڑیالہ روڈ کی تعمیر تعطل کا شکار ہے۔

لہذا اہلیان ہڑیالہ اور محکمہ سی این ڈبلیو کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق نالے کی تعمیر کا کام فوری شروع کیا جائے گا، اس دوران انشاءاللہ امید کی جاتی ہے کہ بقیہ فنڈز ریلیز ہو جائیں گئے اور بہت جلد روڈ کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔

نوٹ:
ہڑیالہ ویلفیئر سوسائٹی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے، ہڑیالہ ویلفیئر سوسائٹی نے اب تک نا کسی سیاسی جماعت اور نہ ہی فرد واحد (سیاسی نمائندے) کی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ حمایت کی ہے، نہ کرتی ہے اور نہ مستقبل میں کرے گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں