ھزارہ یونیورسٹی کا ٹاپر ولید گل

مانسہرہ . ضلع کے نامور سماجی کارکن, صحافی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ولیدگل مجید نے ماسٹرز ان اکنامکس میں بطور پرائیویٹ امیدوار 968 نمبر لے کر ہزارہ یونیورسٹی ٹاپ کر کے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ولید گل نے اس کامیابی کو اساتذہ کرام اور والدین کی محنت اور دعاؤں کا ثمر قرار دیا.

تفصیلات کے مطابق مشہور کاروباری شخصیت عبدالمجید صراف مرحوم کے صاحبزادے اور قیوم صراف (سابقہ گورنمنٹ کنٹریکٹر) کے بھتیجے ممتاز نوجوان سماجی و علمی شخصیت ولید گل جنہوں نے اس سے پہلے بھی بی ایس، ایم ایس شعبہ ابلاغیات میں گولڈ میڈل اور پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

یہ تیسری بار ہے کہ انہیں گولڈ میڈل کے لیئے امیدوار چنا گیا ہے۔ تمام صحافی برادری، صرافہ برادری اور صوبائی شعبہ تعلیم کے افسران نے ان کی اس کارکردگی کو سراہا ہے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. اس موقع پر ھزارہ یونیورسٹی ٹاپر ولید گل نے اس کامیابی کو اساتذہ کرام اور والدین کی محنت اور چاہنے والوں کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں