گڑھی حبیب اللہ پندرہ سالہ ہاشم کو چوری کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا دو ملزمان گرفتار

تھانہ گڑھی حبیب اللہ(-) مورخہ22.07.2023کو محلہ خان گڑھی میں کھوڑی جاگیر کے رہائشی 14/15 سالہ ہاشم نامی بچے کو قتل کرنے والے 3 نامزد ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عفان خان عرف افعی ولد محمد جمیل اور سفیر افضل ولد میر افضل شامل ، جبکہ تیسرے ملزم شہباز جمیل کی گرفتاری کےلئیے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔

مقتول بچے کی ماں کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اسے فون کرکے بتایا کہ ہم نے تمہارے بیٹے کو جاگیر میں ہونے والی چوری کے متعلق پوچھ گچھ کرنے کےلئیے اپنے گھر محلہ خان گڑھی لایا ہے۔جب میں وہاں پہنچی تو ملزمان نے بتایا کہ تمہارے بچے کو گولی لگ چکی ہے۔

مدعیہ کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان میں سے 2 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئ ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئیے کوشش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں