گلیات نگری بالا ۔۔سکول کے بچوں پر حملہ کرنے والا جنگلی درندہ مار دیا گیا

گلیات ۔۔۔
نگری بالا کے گاؤں دکھن نلوٹھا میں گزشتہ روز جنگلی سور کا سکول کے بچوں پر حملہ۔۔
بچوں کا شور شرابہ سن کر قریب سے مقامی لوگ بچوں کی مدد کو پہنچے اور بچوں کی جان بچائی۔
یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں دکھن نلوٹھا میں گذشتہ روز صبح کے وقت جنگلی سور نے سکول جانے والے کے چھوٹے بچوں پر حملہ کر دیا۔ بچوں کا شور شرابہ سن کر قریب ہی سڑک پر کھڑے مقامی لوگ بچوں کی مدد کو پہنچ آئے اور مشکل سے بچوں کو بچایا۔اس سے قبل بھی نگری بالا کے علاقے گلی بٹنگی میں جنگلی سور نے ایک خاتون سمیت تین آدمیوں کو شدید زخمی کر دیا تھا جو کئی ہفتے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج رہے تھے۔
گلیات پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں یہ پہاڑوں پر آمد و رفت کے لیے پگڈنڈی نما تنگ کچے راستے بنے ہوئے ہیں۔ لوگوں کا کام کاج کے لیے باہر نکلنا ہو یا بچوں کا سکول جانا ہو یہی تنگ راستے پیدل چلنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر ان راستوں پر کوئی بھی جنگلی جانور چھوٹے چھوٹے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے تو بچے جان بچانے کے لیے بھاگتے ہیں اس سے بچوں کا گہری کھائی میں گر کر جان سے ہاتھ دھونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ آئے روز جنگلی درندوں کا مقامی آبادی میں داخل ہونا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کو اس معاملے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار سکولوں میں جا کر بچوں کو جنگلی جانوروں کے حملوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی مہم شروع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں