گلیات سے اسلام آباد سمگل کی جانے والی لکڑ پکڑی گئی

گلیات سے اسلام آباد اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے لکڑی پکڑی گئی

محکمہ فارسٹ کے رینج آفیسر جنید خٹک، ایس ڈی ایف او فارسٹر گارڈ اختر نواز ،فراز واچر ، بابو پرویز کی بروقت کاروائی

عوام علاقہ کا محکمہ فارسٹ کوکارروائی پر خراج تحسین پیش ۔ آئندہ بھی ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کی بنیادی ضرورت کیلئے جنگل کی سوکھی لکڑی کا سستے داموں ٹال لگا کر عوام کو ایندھن فراہم کیا جائے عوام علاقہ

)گلیات سے اسلام آباد اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے لکڑی پکڑی گئی، محکمہ فارسٹ کے رینج آفیسر جنید خٹک، ایس ڈی ایف او فارسٹر گارڈ اختر نواز ،فراز واچر ، بابو پرویز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رات 12 بجے کے قریب یونین کونسل تاجوال سے تعلق رکھنے والا شخص کو جیپ نمبر Rip 9687 میں دیار اور بیاڑ کی لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی سمگل کر کے راولپنڈی اسلام آباد لے جا تے ہوئے پکڑ کر اپنی حراست میں لے لیا ، اسمگل شدہ لکڑی ، اسمگر کو گاڑی سمیت حوالات بند کرا دیا جس کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گلیات سے بڑی تعداد میں کروڑوں روپے کی لکڑی راولپنڈی اسلام آباد، ایبٹ آباد حویلیاں سمیت دیگر شہروں میں اسمگل ہوتی ہے جس پر ہلیان گلیات کو شدید غم غصہ تھا کہ محکمہ فارسٹ مقامی لوگوں کو سردیوں میں سوکھی لکڑی بالن کیلئے جنگل سے لانے کی اجازت نہیں دیتا اور اسمگل مافیا کس طرح کروڑوں روپے کی لکڑی گلیات سے لے جا کر بڑے شہروں میں فروخت کر دیتا ہے؟جبکہ مقامی کوئی شخص گھر کے ایندھن کیلئے جنگل میں سوکھی لکڑی لینے جائے تو اسے بھاری جرمانہ کر دیا جاتا ہے، اس حوالے سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی تھی جس کے بعد محکمہ فارسٹ کے رینج آفیسر جنید خٹک، ایس ڈی ایف او فارسٹر گارڈ اختر نواز ،فراز واچر ، بابو پرویز رات کے وقت اچانک چھاپہ مار کر ٹمبر مافیا کو گاڑی سمیت پکڑ لیا جس پر عوام علاقہ اس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کر رہی ہے کہ آئندہ بھی ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، مقامی لوگوں نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے مقامی لوگوں کی بنیادی ضرورت کیلئے جنگل کی سوکھی لکڑی کا سستے داموں ٹال لگا کر عوام کو ایندھن فراہم کیا جائے اور ٹمبر مافیا، اسمگلر گروپوں کیخلاف آپریشن تیز کر کے قیمتی جنگلات کو ان مافیاز سے بچایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں