گاڑی سے اکتیس بوتل شراب بر آمد شنکیاری اور مانگل کی دو خواتین گرفتار

ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی, خواتین سے بھاری مقدار میں شراب برامد،
*ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری*

ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ گلی قیصر زیب خان کی کاروائی ، شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، دو خواتین سمگلرز 31 بوتل شراب اور گاڑی سمیت گرفتار ، مقدمہ درج

چھانگلہ پولیس نے باڑیاں کے مقام پر موٹر کار نمبری 389/LEF کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 31 بوتل شراب برآمد کر کے قبضہ پولیس کر لی جبکہ گاڑی میں سوار دو خواتین انیلہ دختر یوسف سکنہ شنکیاری اور سنیا زوجہ رضوان سکنہ مانگل کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 3/4 EHO مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں