گاؤں ھڑ یالہ خزانے کی تلاش میں نا معلوم افراد نے بلھے شاہ باجی کی قبر کھود ڈالی

ہڑیالہ گاؤں میں قدیم قبر کی کھدائی ۔۔خزانے کی تلاش میں قبر کھودی گئی !

گزشتہ شب ہڑیالہ (شہر) کے قدیم قبرستان میں نامعلوم فرد / افراد نے خزانے کی تلاش میں “بلھے شاہ باجی” کی قبر کھود ڈالی۔

ہڑیالہ ویلفیئر سوسائٹی اپنی اور اہلیان علاقہ کی جانب سے اس شرمناک فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او مانسہرہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قدیم قبر کی بے حرمتی کرنے والے نامعلوم گروہ کو فوری طور پر بے نقاب کر کے گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ پھر کوئی اور یہ گھناؤنا فعل کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔

میت کو قبر میں دفنانے کے بعد کسی شرعی ضرورت کے بغیر قبر کو کھولنا جائز نہیں ہے، اور شرعی ضرورت سے مراد ایسی ضرورت ہو کہ جس سے بندوں کا حق متعلق ہو، مثلاً قبر میں میت کے ساتھ واقعی کسی کا مال یا سامان بھی دفن ہوگیا ہو تو قبر کو کھود کر مال اور سامان نکالنا جائز ہے، لیکن اگر قبر میں مال کا ہونا یقینی نہ ہو یا صاحبِ حق کی طرف سے ایسا کوئی مطالبہ نہ ہو تو صرف خزانے کے احتمال کی وجہ سے قبریں کھودنا جائز نہیں ہے، یہ میت اور قبر کی بے حرمتی ہے۔

News Of Hazara CID News Up Mansehra Police Deputy Commissioner Mansehra

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں