کے پی کے ۔۔کے كامرس كالجز کے پرنسپلصاحبان کی بالاکوٹ میں میٹنگ

بالاکوٹ (تحصیل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل کامرس ایجوکیشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز خیبر پختونخوا ڈاکٹر امجد رفیق نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم میں کامرس ایجوکیشن کو ایک نمایاں اہمیت حاصل ہے ۔ملک کی تعمیرو ترقی میں کامرس ایجوکیشن کا ایک اہم کردار ہے۔صوبہ بھر میں کامرس کالجز کی بہتری اور ترقی کے لئے سنجیدہ بنیاد پر کوششیں کی جاتی ہیں۔کالجز میں لیکچرز اور پروفیسرز کی کمی کو پورا کر نے،فرنیچر سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں سالانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ داؤد خان ،سابق ڈی جی پروفیسر محمد ندیم ،ڈائریکٹر سمیع اللہ خان ،پرنسپل کامرس کالج منڈیاں ایبٹ آباد پروفیسر منظور الحسین کے علاوہ صوبہ بھر کے تمام کامرس کالجز کے پرنسپلز مردوخواتین موجود تھے۔اجلاس میں پرنسپلز نے کالجز کو درپیش مسائل کے حوالہ سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا ۔جس پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر امجد رفیق نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔صوبائی ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا پرنسپلز اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کالجز میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنائیں ۔سی پیک روٹ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان میں کامرس ایجوکیشن پہلے سے بڑھ کر اہمیت اختیار کر چکی ہے۔طلبہ وطالبات کامرس کی تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ انھوں نے پرنسپلز کو اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ محنت کرنے پر زور دیا ۔اجلاس میں مختلف کالجز کے پرنسپلز نے کالجز کو درپیش مسائل بالخصوص عملہ کی کمی سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی جس پر انہیں حل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔اس موقع پر خیبرپختونخوا کامرس کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر وحید خٹک،سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی نے بھی مبصرین کے طور پر شرکت کی اور ڈائریکٹر جنرل کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی .اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی جی کامرس ایک باصلاحیت اور ڈاکٹر آف فلاسفی ان مینیجمینٹ سائنسز ہیں وہ پروفیسرز اور طلبہ کے مسائل حل کرنے میں خصوصی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گےبہترین انتظامات کرنے پر ڈاکٹر حافظ محمد شفیق الرحمن عباسی نے کالج کے کوآرڈینیٹر پروفیسر سردار محمد ارشد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں