کے پی کے ۔فنڈ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف کل مانسہرہ کے منتخب نمایندے احتجاج ی مظاہرہ کریں گے

مانسہرہ(بیورورپورٹ)صوبائی محکمہ خزانہ کی بلدیاتی اداروں کوجاری نئے مالی سال کیلئیے غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں غیرمنصفانہ تقسیم من پسند اضلاع کی کونسلوں کونوازاجانے لگا جس پر بلدیاتی ممبران میں تشویش کی لہردوڑ گی مانسہرہ کے بلدیاتی ممبران نے محکمہ خزانہ کے اقدام کیخلاف احتجاج اور قانونی چارہ جائی کیلئیے صلاح ومشورہ شروع کردیا اس سلسلہ میں چئیرمین ویلج کونسل سفیدہ بشارت علی سواتی کی سربراہی میں ویلج کونسلز چئیرمینز کے وفد نے بتایا کہ صوبائی محکمہ خزانہ نے جاری سال میں ماہ جولائی کے جو غیرترقیاتی اخراجات اور اعزازیہ ممبران ویلج کونسلز ونیبرہوڈ کونسلز کے پی کے کاریلیز لیٹر جاری کیاہے اسمیں ویلج کونسلز کی تعداد کیمطابق تمام اضلاع میں برابر تقسیم نہیں کی گی ہے بلکہ غیرمنصفانہ طور پرتقسیم کر کے من پسنداضلاع کی کونسلوں کونوازا گیا ہے حالانکہ اس بارہ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو پہلے بھی تحریری طور پر منصفانہ کی تقسیم کیلئیے اگاہ کیا گیا تھا انھوں نے بتایا کہ ماہ جولائی کے غیرترقیاتی اخراجات اور اعزازیہ ممبران کیلئیے جاری ریلیز میں مانسہرہ کی کل 194 این سی ویسیز میں سے فی وی سی 16575 روپے۔ایبٹ آباد 209 کونسلز کیلئیے فی کونسل 17593 روپے ۔ہری پور کی 180 کونسلز میں سے فی کونسل ایک لاکھ 66 ہزار روپے۔بٹگرام کل90 کونسلز میں سے فی کونسل 25142روپے۔نوشہرہ کل 153 کونسلز میں فی کونسل ایک لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو68 روپے۔کولئی پالس 52 کونسلز میں سے فی کونسل 18610 روپے۔صوابی 162 کونسلز میں سے فی کونسل62596روپے۔تورغر40 کونسلز میں سے فی کونسل 38435 روپے ۔چترال 61کونسلز میں سے فی کونسل 59033روپے ۔لوئردیر فی کونسل60631 روپے۔ اپردیر22209روپے۔چارسہ فی کونسل 43509 روپے۔ہنگو فی کونسل 58995روپے ۔کولئی پالس فی کونسل 18619روپے کاریلیز لیٹر جاری کیاگیا انھوں نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کے پی کے نے گزشتہ سال ماہ جون سے ممبران کے اعزازیہ کی رقم بھی بقایارکھی ہوئی ہے اور پہلے جن اضلاع کو زیادہ رقم جاری کی جارہی تھی نشاندہی کے باوجود اسے ڈبل کردیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اس ناانصافی کیخلاف بلدیاتی ممبران اتحاد نے بلدیاتی نمائندوں کیساتھ صلاح ومشورہ شروع کردیا ہے جس پر کل طرز سوموار پریس کلب مانسہرہ کے سامنےاحتجاج کیساتھ قانونی چارہ جوئی کالائے عمل بھی طے کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں