کے پی کے کا بجٹ پیش ۔۔بجٹ کی خاص خاص باتیں

*خیبرپختونخوا / 4 ماہ بجٹ 24-2023*

*خیبرپختونخوا کے 4 ماہ اخراجات کیلئے462 ارب 16 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز، دستاویز*

*پشاور: بندوبستی اضلاع کیلئے 402 ارب 61 کروڑ اور 70 لاکھ روپے مختص، دستاویز*

*پشاور: قبائلی اضلاع کیلئے 59 ارب، 54 کروڑ اور 30 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز، دستاویز*

*پشاور: جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 112 ارب،11 کروڑ اور 90 لاکھ روپے مختص، دستاویز بندوبستی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 43 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص، دستاویز*

*بندوبستی اضلاع کی مقامی حکومتوں کیلئے 8 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز، دستاویز*

*قبائلی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 8 ارب،66 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز بندوبستی اضلاع کےاخراجات جاریہ کیلئے 309 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص، دستاویز*

*پشاور: تنخواہوں کیلئے 192 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز، دستاویز پشاور: پنشن کیلئے 42 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز، دستاویز*

*پشاور: مزدور کی ماہانہ اجرت 26 ہزار سے بڑھا 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز، دستاویز
پشاور: بجٹ میں گریڈ 1 سے16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز، دستاویز*

*پشاور:گریڈ 17 اوراس سے اوپر گریڈ کےملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز، دستاویز*

*پشاور: ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی تجویز، دستاویز
پشاور: ڈپوٹیشن الاونس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز، دستاویز*

*پشاور: ملازمین کے سیکریٹریٹ پرفارمنس الاونس میں 100 فیصد اضافے کی تجویز، دستاویز*

*پشاور: معذور ملازمین کے کنونس الاونس میں 100 فیصد اضافے کی تجویز، دستاویز
پشاور: پولیس اہلکاروں کے راشن الاوںس میں اضافہ کیا جائے گا، دستاویز*

*پشاور: بجٹ میں سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پاپندی کی تجویز، دستاویز*

*پشاور بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے سبسڈی کی مد میں ایک ارب روپے رکھنے کی تجویز، دستاویز*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں