کے پی کے اکیس ڈسٹٹرٹکس میں آج ضمنی بلدیاتی الیکشن ہو رھے ہیں

خیبرپختونخوا کے21اضلاع میں آج 27اگست کو بلدیاتی ضمنی انتخابات کی پولنگ
پشاور….)خیبر پختو نخوا کے 21 اضلاع کے 65 ولیج اونیبر ہوڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر 27 اگست کو ہو نیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے لئے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جسے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیا گیا۔ صوبے کے 21 اضلاع جہاں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر ، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، دیر اپر دیر لوئر اور باجوڑ شامل ہے خیبر پختو نخواہ کے ضمنی انتخابات کیلئے کل 256 پولنگ سٹیشن قائم ہیں جن میں 102 مردانہ 89 زنانہ اور 65 مشتر کہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں 256 پولنگ سٹیشنوں میں کل 798 پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں، جن پر مجموعی طور پر 3لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 2 لاکھ 8 ہزار 964 مرد ، جبکہ 1لاکھ 76 ہزار 871 خواتین ووٹرز شامل ہے سیکورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کی جانب سیکل 256 پولنگ سٹیشنز میں 159 حساس ترین 84 حساس جبکہ 13 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار، جن کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں خیبر پختونخواہ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخواہ میں کنٹرول رول قائم کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں