کے پی میں اگلی حکومت پی ٹی آئی پی بنائے گی پرویز خٹک حاجی صالح خان

مانسہرہ (مانسہرہ ڈاٹ کام رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے قیام کے بعد آج بفہ کے مقام پر اپنا تیسرا عوا


می پاور شو کیا بفہ جلسہ کا انعقاد سابق ایم این اے حاجی صالح محمد خان نے کیا جس میں ضلع مانسہرہ کے طول و عرض سے ھزاروں افراد شریک ہوئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویزخان خٹک نے کہا ہم انشاء اللہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اگلی حکومت بنائیں گے ہماری بدقسمتی سے ہم پر چوروں کا ٹولہ مسلط رھا پی ڈی ایم کا صفاٰیا کر کے دم لیں گے صوبہ خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنانے اور کرپشن اور افسر شاہی کا خاتمہ کریں گے
مانسہرہ بفہ مجاہد آباد میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے آج ہونے والے جلسہ میں ضلع مانسہرہ سے صالح محمد خان اور سید احمد حسین شاہ کے ووٹرز نے ھزاروں کی تعداد میں شرکت کی پنڈال عوام کے جم غفیر سے کچھا کھچ بھر گیا جلسہ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ ہم نے شروع کیا مگر کریڈٹ کوئی اور لیتا رھا
سابق وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنا کر لوگوں مسائل حل کرے گی قبل ازوقت حکومت ختم ہونے سے لوگوں کے مسائل حل نہ کر سکے
جلسہ سے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے پاک فوج ہماری سرحدوں کی ضامن ھے ہمیں ملکر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ھے تاکہ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے
جلسہ کے میزبان سابق ایم این اے حاجی صالح محمد خان نے عوام کی بھر پور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف ثکی صورت میں اپنی جماعت بنائ ھے تاکہ ہم خود اپنے لوگوں کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کیساتھ مکمل یکجہتی وقت کی ضرورت ہے ہم نے ملکر اپنی فوج کو مظبوط کرنا ھے پاک فوج کے موجودہ سپہ سالار کا عزم ملک پاکستان کو انشاء اللہ بلندیوں پر لیکر جائے گا ان کے چند دنوں کے اقدامات سے سونا سستا اور ڈالر نیچے آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں