کھلا بٹ ہری پور میں بڑا ڈاکہ ۔۔لڑکے کو با ندھ کر ڈاکو سونا اور نقدی لے اڑ

*کھلابٹ(کھلا بٹ ہری پور )تھانہ کھلابٹ کی حدود سیکٹر 3 محلہ مدنی میں دن دہہاڑے ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ڈکیتوں نے چھوٹے بچے کو یر غمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی سمیت 7 تولے سونا اور دو عدد قیمتی موباٸل لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ مدنی میں نامعلوم ڈکیتوں نے دن دہہاڑے ریٹاٸرڈ فوجی کے گھر میں داخل ہو کر گھر میں موجود نوجوان لڑکے کو باندھ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور سات تولے سونے سمیت دو موباٸل فون لوٹ کر فرار ہونے مں کامیاب ہو گٸے۔باخبر ذراٸع کے مطابق گھر میں خاتون خانہ کے ساتھ ان کا بیٹا موجود تھا جب کہ خاتون کا خاوند گھر میں موجود نہ تھا۔جیسے ہی خاتون پڑوس میں گٸی تو 3 نامعلوم ڈکیت گھر میں داخل ہوٸے اور گھر کا صفایا کرکے رفو چکر ہو گٸے۔تھانہ کھلابٹ کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عنقریب ڈکیتوں کو گرفتار کیا جاٸے گا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں