کھلا بٹ ہری پور دس سالہ بچی پانی میں بہہ کر جان بحق

ہری پور تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ کھبل پانی کے نالے میں 10 سالہ افغانی بچی بہہ گئی۔ کھلابٹ میں واقع میں برساتی نالوں پر کوئی حفاظتی اقدامات نا ہونے اور صفائی نا ہونے کے باعث پانی گلیوں محلوں۔میں امڈ آیا۔ 10 سالہ افغان مہاجر اقراء نامی بچی گزرتے ہوئے گہرے نالے میں گر گئی۔ اہلیان محلہ نے بہہ جانے والی بچی کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈھونڈا مگر اس سے قبل۔وہ جان بحق ہو چکی تھی۔ بچی کو نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ بچی کا والد لاہور میں مزدوری کرتا ہے۔ جوکھلابٹ سیکٹر 4 کے محلہ کھبل میں رہائش پذیر تھے۔ بچی نماز جنازہ کیمپ نمبر 5 میں رات 10 بجے ادا کر کے سپردخاک کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں