کوہٹہ پولیس کا شہری پر سر عام تشدد ویڈیو وائرل اهلكار معطل

پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد وائرل ویڈیو ‘ بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا

پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی

کوئٹہ ۔ پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا ‘
آئی جی پولیس کو فوری تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں کیسکو آپریشن کے دوران شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل حکونے پر حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا ‘ صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ حکومت نے وائرل ویڈیو پر آئی جی پولیس کو تحقیقات کرکے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے ‘ جان اچکزئی کا کہنا تھا کے شہر میں پولیس اہلکار کیجانب سے شہری پر تشدد سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے کا خدشہ ہے اور حکومت کسی بھی صورت کسی ایک اہلکار کی غلطی کیوجہ سے ایسا ہونے نہیں دیگی
*پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد وائرل ویڈیو ‘ بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا*

کوئٹہ ‘ شہری کے ساتھ پولیس جوان کا رویہ ناقابل برداشت ہے ‘ جان اچکزئی

کوئٹہ ‘ پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ وزیر اطلاعات

کوئٹہ ‘ آئی جی بلوچستان کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایات دے دی گئی ‘ جان اچکزئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں