کوہستان کی ترقی سے پورے ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ڈی آئی جی ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کا اپر کوہستان کا دورہ، پولیس دربار اور مشران علاقہ سے خطاب

مظلوم اور کمزور طبقات کا ساتھ دیں اور عوام کی بھرپور خدمت کریں، ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان ا پولیس دربار سے خطاب

کوہستان میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی وجہ سے پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

علماء اکرام فرقہ واریت کے خاتمہ اوراقلیتیوں کے تحفظ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، ڈی آئی جی ہزارہ

علاقہ میں امن و امان کی صوتحال کو قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد سماج دشمن عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں، ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی مشران علاقہ سے بات چیت

ایبٹ آباد () ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ محمد اعجاز خان نے ضلع اپر کوہستان کو دورہ کیا، اپر کوہستان پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اپر کوہستان کے دورے کے مو قع پر انہوں نے پولیس ہیڈکوارٹر کمیلہ کا بھی دورہ کیا، مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا معائنہ کیا عوام کی سہولت کیلئے قائم کردہ دفاتر میں عوامی خدمات کا جائزہ لیا اور مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ڈی آئی جی ہزارہ نے کوہستان پولیس کے افسران و جوانوں پر مشتمل دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی خدمت ہے اورہم جس پیشہ سے منسلک ہیں اس میں ہمارا فرض ہے کہ لوگوں کی فلاح اور مدد کیلئے اپنی خدمات صرف کریں اور ممکنہ طور پر لوگوں کی دادرسی کرتے ہوئے مظلوم لوگوں کا ساتھ دیں۔ہماری یونیفارم ہماری عزت اور شان ہے اسکا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔پولیس کے پاس لوگ کچھ امیدیں لے کر آتے ہیں کیونکہ پولیس کو اللہ تعالیٰ نے عزت بخشی ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم عوام کی بھرپور خدمت کریں مظلوم اور کمزور طبقہ کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کے افسران و جوانوں سے ان کے پیشہ ورانہ مسائل بھی سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے بہترین کارکردگی کی بناء پر اپر کوہستان پولیس کے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات بھی پیش کیئے۔بعد ازیں ڈی آئی جی ہزارہ نے اپر کوہستان کے مشران علاقہ سے ملاقات کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہاپولیس آپ کی خدمت کیلئے کوشاں ہے کسی کا کوئی بھی مسئلہ ہو بلا جھجک مقامی پولیس سے رابطہ کریں اگر آپ کو مسئلہ حل نہ ہو میرا آفس آپ کیلئے ہر وقت کھلا ہے آپ اپنے مسائل لے کر میرا پاس آ جائیں آپ کے پولیس سے ملحقہ مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اپر کوہستان میں بڑے ترقیاتی منصوبہ جاری ہیں جس کی وجہ سے اس کی قدر اور اہمیت پہلے سے بہت زیادہ بڑھ دچکی ہے ان ترقیاتی منصوبوں سے کوہستان میں تو ترقی آئے گی اس کے ثمرات پورے پاکستان میں جائیں گے، ہمارا ملک خوشحال ہو گا۔ ان منصوبوں کا تحفظ اور ان کو باخیریت پایا تکمیل تک پہنچانے میں پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے لیکن علاقہ کے معززین سے بھی گزارش ہیکہ آپ اپنے علاقہ میں امن و امان کی صوتحال کو قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن اور غیر ملکی الہ کار ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کے زریعے بے بنیا پروپیگنڈے کرتے ہیں لہذا عوام ایسے پروپیگنڈے شیئر سے قبل اسکی تصدیق کرلیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں علماء کرام سے بھی گزارش ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمہ اوراقلیتیوں کے تحفظ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اپنے ارد گرد سماج دشمن عناصر پر بھی کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی شر پسند عناصر کو علاقہ کا امن خراب کرنے کی اجازت نہ دیں آپس کے اختلافات کو ختم کرکے بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں