کوہاٹ پولیس کی کاروائی غیر ملكی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزمان گرفتار

کوہاٹ : پولیس کی اہم کاروائی، بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی.

گلشن آباد چیک پوسٹ پر انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کے دوران مسافر فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

کامیاب کارروائی ایس ایچ او جنگل خیل رومان اللہ اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

کارروائی میں ہتھیار سمگل کرنے والے فلائنگ کوچ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا.

پکڑے گئے اسلحے میں فارن میڈ کے10 ریپیٹر شامل ہیں.

کاروائی میں پکڑے گئے اسلحہ سمگلر سید عابد حسین کا تعلق قبائلی ضلع کرم سے ہے.

فارن میڈ اسلحہ کرم سے پشاور جانے والی مسافر فلائنگ کوچ گاڑی سے برآمد کیا گیا.

گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں