کل سے کے پی میں پھر بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امكان

– خیبرپختونخوا میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات

۔ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

۔حساس اضلاع کے کاشتکاروں کےلیے ضروری ہدایات جاری۔

۔ کسان پیشن گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کےلیے مناسب انتظام کریں۔مراسلہ

۔ تیز ہواؤں/ژالہ باری سے فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتا ہے۔مراسلہ

۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ

۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔کھڑی فصلوں اور مویشیوں پر پڑنےوالے منفی اثرات سے آگاہی کو یقینی بنائیں۔مراسلہ

۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ

۔سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔مراسلہ

۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ

۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلہ

۔ اسپیل کے دوران درجہ حرارت قدرے کم ہونے کا امکان ہے۔

۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

۔طبی عملے اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔مراسلہ

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے

۔پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلہ

– بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 18 جون تک جاری رہنے کا امکان، مراسلہ

۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں. ڈی جی پی ڈی ایم اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں