کشتی الٹنے سے سو افراد جان بحق

نائجیریا میں شادی سے واپس آنیوالوں کی کشتی اُلٹ گئی، 100 افراد ہلاک

ابوجا: شمالی نائیجیریا میں ایک شادی سے واپس آنے والی کشتی اُلٹ گئی جس کے باعث تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریئن پولیس اور مقامی رہائشیوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کشتی ریاست کوارا میں دریائے نائجر میں اُلٹ گئی۔

پولیس کے ترجمان اوکاسانمی اجائی نے 100 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی اور کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

دوسری جانب مقامی رہائشی عثمان ابراہیم نے کا کہنا تھا کہ متاثرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمسائی ریاست نائیجر کے ایگبوتی گاؤں میں رات بھر جاری شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔

عثمان نے مزید کہا کہ حادثہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، لہٰذا متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا۔
۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں