کالج روڈ ۔منڈیاں ۔گو داموں پر انتظامیہ کے چھاپے اشیاء خورد و نوش کے زخیرے برآمد

آٹے، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں اضافے اور زخیرہ اندوزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی

کالج روڈ منڈیاں گوداموں میں سٹاک بھاری مقدار میں دالیں، گندم، آٹا و دیگراشیاء خوردونوش ضبط، گودام، دکانیں سیل۔

چینی کی قیمت میں اضافے پر کاروائی، متعدد دکانداروں پر جرمانہ عائد

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو ارشد محمود نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کالج روڈ منڈیاں ہول سیل ڈیلرز، ریٹیلرز کا معائنہ کیا۔ بھاری مقدار میں غیر معیاری دالیں، و دیگر اشیاء خوردنوش کو صحت کے لیے مضر صحت قرار دیتے ہوئے گوداموں کو سیل اور متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا۔
اس کے علاوہ چینی کے نرخوں میں نے تحاشا اضافہ اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں