ڈی پی او مانسہرہ کا چائنیز پروجیکٹ سکی کناری اور چائینز رہائش گاہوں کا دورہ

ڈی پی او مانسہرہ نے چائنیز پروجیکٹ سکی کناری اور چائینز رہائش گاہوں کا دورہ کیا ، سیکیورٹی چیک کی اور افسران کو موجودہ حالات کےتناظر میں سیکیورٹی ڈیوٹی کےحوالےسے اہم ہدایات دی۔
دورے کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔جنھوں نے ڈی پی او مانسہرہ کو پراجیکٹس کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی پی اومانسہرہ کاکہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری تمام چائینز پروجیکٹس ہمارےملک کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں۔پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزیدمستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں