ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ

ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے، منشیات فروشوں سے سوشل بائیکاٹ اور دیگر معاشرتی جرائم کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیئے علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ۔۔

علمائے اکرام کا معاشرے میں ایک مقام ہے اور ان کی باتوں میں اللہ تعالیٰ نے تاثیر رکھی ہے، علمائے اکرام عوام میں دشمنیوں کے خاتمے، منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں اورنماز جمعہ میں ممبرسے اس حوالے سے خصوصی خطاب کیا کریں( ظہور بابر آفریدی)

میٹنگ میں اپنے خطاب کے دوران ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مانسہرہ پولیس کم وسائل کے باوجود بھرپور محنت اور جدوجہد کے ساتھ مانسہرہ سے تمام جرائم کے خاتمے کے لئے دن رات کام کرے گی اور اپنی ہر ممکن کوشش کے ساتھ علاقے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں