ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد انجکشن لگنے سے نوجوان کی موت واقع لواحقین کا احتجاج

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث بانڈی میرا تاتھی چھترناتھ کا رہائشی نوجوان نوید ستی جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق نوجوان کی موت غلط انجکشن لگنے کے باعث ہوئی جس پر لواحقین نے نعش لنک روڈ پر رکھ کر لنک روڈ کو بلاک کر دیا. اور شدید احتجاج کیااور ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا پولیس اور انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا معاملہ کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں