ڈھودیال مانسہرہ پچاس کروڑ کی لاگت سے ھنر مند پاکستان منصوبے پر کام جاری

نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے مشہور وکیشنل آور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تربیت فراہم کرنے والے ادارے ہنر فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر طائرِ جاوید نے ڈھوڈیال میں تعمیر ہونے والے ہزارہ ڈویژن کے پہلے حنیف گوئر کیمپس کے کام کا معائنہ کیا آس موقع پر پراجیکٹ منیجر آرکیٹیکٹ مدثر تاج نے انھیں تعمیراتی کام سمیت دیگر آمور پر انھیں بریفنگ دی ہنر فاؤنڈیشن کے چیف نے سائٹ کے معائنے کے دوران تعمیراتی کام کی تعریف کی کوالٹی آور کام کے معیار کو سراہا ۔معائنے کے دوران انھوں نے بتایا کہ انشاللہ جولائی 2025 میں حنیف گوئر کیمپس میں باقاعدہ کلاسوں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ یہاں کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید فنی تربیت بھی حاصل کر سکیں
یہ ادارہ سپوت ڈھوڈیال آور ملک کی مشہور کاروباری شخصیت جناب حنیف گوئر صاحب کے زاتی خرچے سے پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت سے تعمیر کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں